وزیر اعظم کا بلوچستان میں آپریشن“ردالفتنہ”کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعظم کا بلوچستان میں آپریشن“ردالفتنہ”کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ کی کامیاب تکمیل پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان کا المیہ ہے یہاں سزا جزا نہیں، 9 مئی میں وزیراعلیٰ کا نام ہے تو حکومت ایکشن لے، گورنر کے پی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمنوں کی کمر توڑنے میں سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 216 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

شہباز شریف نے دہشتگردی کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 36 معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر ناپاک کوشش کو خاک میں ملایا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، اور دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.