صدر،وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

صدر،وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

0

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ

اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے لیے محض تشویش کے اظہار تک محدود نہ رہے بلکہ بھارت کو غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور مسلح افواج نے بھی بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا احتساب یقینی بنانا چاہیے اور بھارت کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دینا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے مسلسل غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.