شاہد خٹک کی 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

شاہد خٹک کی 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

0

اسلام آباد: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 فروری کو خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت کی۔ شاہد خٹک نے مؤقف اختیار کیا کہ لاک ڈاؤن اور سڑکیں بند کرنے سے صوبے کے عوام متاثر ہوں گے، اور کے پی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، بلکہ یہ اقدامات پارٹی کے لیے مسائل پیدا کریں گے۔

دہشت گردی کو صرف طاقت سے نہیں، اسباب ختم کرکے روکا جا سکتا ہے، حافظ نعیم

ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے بھی اجلاس میں شاہد خٹک کی بات کی تائید کی۔ شاہد خٹک نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر مظاہروں میں شرکت نہ کرنے والوں کی فہرست تیار کی جائے۔

اجلاس میں صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پر ورکرز کا دباؤ ہے، اور انہیں ہر کسی کو راضی کرنا پڑ رہا ہے—علیمہ خان، ورکرز اور دیگر کو—اگر واقعی کچھ کرنا ہی ہے تو پھر تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔

شاہد خٹک نے کہا کہ اجلاس میں ہر کسی نے اپنی رائے کا اظہار کیا، اور انہوں نے وضاحت دی کہ لاک ڈاؤن سے عوام کو مشکلات ہوں گی، جبکہ جنید اکبر نے اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریز کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.