پاکستان اور قازقستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور قازقستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے فروغ پر اتفاق

0

پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نے ملاقات کی، جس میں وسطی ایشیا سے پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پر بات ہوئی۔ دونوں وزراء نے بزنس ٹو بزنس روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانے پر زور دیا۔

حکومت نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا

قازقستان کے وزیر نے وسطی و جنوبی ایشیا اور یورپ کو جوڑنے کے وژن کو اجاگر کیا۔ ریلوے اور روڈ منصوبوں میں قازقستان کی بڑی سرمایہ کاری سے پانچ ارب ڈالر کی تجارت متوقع ہے۔ دونوں ممالک نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ادویات، ٹیکسٹائل اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تجارتی وفود کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وسطی ایشیا سے براہِ راست روابط بڑھانے اور دوطرفہ معاشی تعلقات کو امکانات سے عملی نتائج میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.