سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، صدر مملکت
سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، صدر مملکت
صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سرطان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور اس مرض سے نمٹنے کے لیے اتحاد، جدت اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔
جنوری میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
صدر مملکت نے کہا کہ سرطان سے ہونے والی اموات میں کمی کے لیے قومی سطح پر فوری پیشرفت ضروری ہے، کیونکہ تشخیص میں تاخیر اور طویل علاج متاثرہ خاندانوں پر معاشی اور ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے بچوں میں سرطان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ جامع قومی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور سرطان کے بوجھ کا جامع جائزہ شامل ہے۔
صدر زرداری نے شہریوں، طبی ماہرین اور نجی شعبے سے مشترکہ جدوجہد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تحقیق، ڈیٹا اور آگاہی کے ذریعے سرطان کے اثرات کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔