آذربائیجان کی کمپنی کا پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
آذربائیجان کی کمپنی کا پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
آذربائیجان کی ایک کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ڈیووس میں ہونے والے بزنس راؤنڈ ٹیبل کے موقع پر کیا گیا، جس میں عالمی سطح کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی اصلاحاتی سمت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان کی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو سرمایہ کاروں کے لیے مثبت ماحول فراہم کریں۔
اس دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں، وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔