sui northern 1

کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکنزم موجود نہیں، سوالات کھڑے ہوگئے

کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکنزم موجود نہیں، سوالات کھڑے ہوگئے

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: دارالحکومت میں اہم ترین ایمرجنسی خدمت فراہم کرنے والے ادارے ‘کیپیٹل ایمرجنسی سروسز’ کے اپنے ہی صدر دفتر میں بھی آگ سے بچاؤ کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔

sui northern 2

ہمارا قانون اندھا نہیں ! ….

ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھی سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جہاں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گذشتہ 18 سال کے دوران بھرتی کیے گئے عملے کو کبھی مناسب پیشہ ورانہ تربیت ہی نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس فائر سروس کے لیے 250 ارکان پر مشتمل عملہ موجود ہے، جبکہ 100 افراد ایمبولینس سروس سے وابستہ ہیں۔

اس کے علاوہ ادارے کے پاس 23 ایمبولینسیں اور 20 فائر ویکلز ہیں۔ تاہم ادارے کے کنٹرول روم میں گاڑیوں کی مقاماتی نگرانی کے لیے ضروری ٹریکنگ سافٹ ویئر بھی موجود نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق اسلام آباد جیسے شہر میں کم از کم 14 ایمرجنسی اسٹیشنز ہونے چاہئیں، لیکن کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس صرف 4 اسٹیشنز ہیں۔ اس کمی کی وجہ سے ادارے کا جوابی وقت 17 منٹ سے لے کر 50 منٹ تک ہے، جو بین الاقوامی معیارات سے کہیں زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.