sui northern 1

قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، قومی بیانیےکے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، قومی بیانیےکے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

0
Social Wallet protection 2

قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) نے قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

sui northern 2

کمیٹی کی نمائندہ وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں داخلی سلامتی، بالخصوص کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے خطرات کے تناظر میں جامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

اس کے علاوہ کشمیر اور غزہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی اور زور دیا گیا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

این پی اے سی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ کمیٹی نے منبر و محراب سے اتحاد امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کا پیغام ملک گیر سطح پر پھیلانے کا عزم کیا، جبکہ نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا۔

این پی اے سی نے ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی نشستوں میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے اس ملاقات کو غیر معمولی طور پر مفید قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے۔ دونوں فریقوں نے عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیشرفت کی توقع ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.