اسحاق ڈار اور چین کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، پاک چین شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور چین کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، پاک چین شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

0

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چینی نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ نے چین کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا جبکہ دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اس سنگ میل کو تعاون کے فروغ بشمول سی پیک مؤثر طور پر بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

چین میں دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نئے سال کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.