صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ، ان کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت اور مساوی مواقع کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بریل محض پڑھنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ آزادی، خودمختاری اور مساوی مواقع کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد کی قومی زندگی میں شمولیت آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
خالی پیٹ یہ مخصوص غذائیں وزن گھٹانے میں کیسے مدد دیتی ہیں؟ ماہرِین صحت کی رہنمائی
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بریل خواندگی کے فروغ اور معاون ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، کیونکہ قابلِ رسائی تعلیم اور جامع عوامی خدمات کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں قابلِ رسائی معیارات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد کو مساوی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس دوران ایف آئی اے کے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے معذور افراد کے حقوق کے کنونشن پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بصارت سے محروم افراد کی جدوجہد، حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر ایک شمولیتی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، کیونکہ ہر شہری کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا قومی ذمہ داری ہے۔