عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف
عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے سابق ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل کا الزام ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر لگایا ہے۔ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ الطاف حسین نے 17 ستمبر 2010 کو عمران فاروق کو ان کی سالگرہ کے دن قتل کرایا۔
اٹلی پاکستانی شہریوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ الطاف حسین نے قتل کا حکم دیا، اور بعد میں لاش کے لیے چندہ اکٹھا کرکے ڈرامہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عمران فاروق کی اہلیہ کی وفات پر بھی الطاف حسین نے میت کو لے کر واویلا کیا، حالانکہ ان کے پاس میت پاکستان بھیجنے کے لیے رقم موجود نہیں تھی۔
وزیر نے کہا کہ وہ الطاف حسین کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ کیس کھلوائیں تاکہ اصل قاتلوں کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے عمران فاروق کے بچوں سے اپیل کی کہ وہ لندن میں تحقیقات کے لیے عدالت کا رخ کریں اور اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں۔
مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کو "مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے کبھی آئینی اصلاحات کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں، حالانکہ ان کے پاس اس کے لیے طاقت اور موقع موجود تھا۔
وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، اور کراچی کو دوبارہ اس کی اصل حیثیت دلوائیں گے۔