بینظیربھٹونے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانےکیلئے قابل قدر اقدامات کیے: وزیراعظم

بینظیربھٹونے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانےکیلئے قابل قدر اقدامات کیے: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوری عمل میں رواداری، برداشت اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کو فروغ دیا، سیاسی اختلافات کے باوجود مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھایا جو قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر نئی بلندی پر

وزیراعظم نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں حب الوطنی کا جذبہ نمایاں ہے۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے، جو آج بھی ایک مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں اور خدمات پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.