sui northern 1

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، وزیر اعظم

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، وزیر اعظم

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں عالمی انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کامیاب کارروائیوں پر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
پی ٹی آئی بہت سی چیزوں میں خود اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہے: بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھنے کے لیے نیب کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے اور وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مالیاتی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کو مزید منظم انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ نوجوان پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ مالی بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہی ملکی ترقی، خوشحالی اور معیشت کی مضبوطی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.