sui northern 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

0
Social Wallet protection 2

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر، جناب پرابوو سبیانٹو سے ملاقات کی۔

sui northern 2

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے برادر ممالک کی مسلح افواج کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہمان صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور تربیت، انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا پابند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.