sui northern 1

جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار

جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ان ویلڈ ڈگری کیس کو قابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو تین دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

sui northern 2

موجیں ہی موجیں،دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں

عدالت نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد معاملے کو مزید کارروائی کے لیے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے 26 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری کو جعلی قرار دے کر منسوخ کر دیا تھا اور اپنے نوٹیفکیشن میں واضح کیا تھا کہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم نہیں رہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جامعہ کراچی کے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے 3 اکتوبر 2025 کو ڈگری منسوخی کے نوٹیفکیشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.