sui northern 1

پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: وزیر اعظم

پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: وزیر اعظم

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب ان شاء اللہ جلد حقیقت بنے گا اور ملک تیزی سے استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

sui northern 2

آئی ایم ایف کی جانب سے مالی اجرا پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور معیشت کو مضبوط بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار انتہائی اہم ہے اور آئی ایم ایف کا اعتماد معاشی ٹیم خصوصاً وزیر خزانہ کی محنت کا ثبوت ہے۔

معیشت مستحکم، پولیس اور عدلیہ میں کرپشن ٹاپ پر ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر ملک کو استحکام کی طرف لانا آسان نہیں تھا، اس عمل میں سیاسی جماعتوں نے قربانیاں دیں اور قوم نے بھی مشکل حالات برداشت کیے جس سے ناممکن کو ممکن بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کو دنیا بھر میں ایک کامیاب مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور بہت جلد پاکستان معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب استحکام کے بعد ترقی کے مرحلے پر مزید محنت کی ضرورت ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اور ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے آزاد ہو کر ایک خود کفیل معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.