ملک میں آبادی میں فی کس پانی کی دستیابی میں بڑی کمی ، رپورٹ میں پریشان کن انکشاف
ملک میں آبادی میں فی کس پانی کی دستیابی میں بڑی کمی ، رپورٹ میں پریشان کن انکشاف
اسلام آباد: ملک کی آبادی میں اضافے کے باعث سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارتِ آبی وسائل نے پانی کی دستیابی میں کمی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
ناجائز قابضین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد
وزارتِ آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک آبادی میں 4 کروڑ کا اضافہ ہوا جبکہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور 2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 795 کیوبک میٹر تک گرنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر 679 کیوبک میٹر رہ گئی، پنجاب میں یہ مقدار 760 کیوبک میٹر اور سندھ میں 1169 کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بلوچستان میں فی کس پانی کے دستیاب وسائل 928 کیوبک میٹر رہ گئے ہیں۔