بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل
بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو واضح انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی خودفریبی یا غلط فہمی میں نہ رہے، کیونکہ اگلی بار جواب پہلے سے زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔
ایبٹ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ نااہلی اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر قتل
تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام ایک تاریخی تبدیلی ہے، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت بہتر بنائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، جبکہ ہیڈ کوارٹر ان کے آپریشنز کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔
فیلڈ مارشل نے طالبان حکومت کو بھی پیغام دیا کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر آنچ آنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اختتام پر کہا کہ پاکستان کا دفاع ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم کے ذریعے ناقابل تسخیر ہے۔