sui northern 1

صدرآصف زرداری سے کرغزستان کے صدرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق

صدرآصف زرداری سے کرغزستان کے صدرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جو کرغزستان کے صدر کا پاکستان کا بیس سال بعد پہلا اہم دورہ ہے۔

sui northern 2

ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے، اقتصادی روابط مضبوط کرنے اور CASA-1000 منصوبے پر پیش رفت اور تعاون پر بھی بات چیت کی۔

این ایف سی اجلاس ختم، اہم فیصلے ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پاکستان نے کرغزستان کے لیے مختصر اور کم لاگت تجارتی راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی اور براہ راست پروازوں کے آغاز اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے کرغز طلبہ اور ورکرز کی میزبانی پر کرغز حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت، تعلیم، کنیکٹیویٹی اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کرغز صدر نے خواتین کے لیے 30 فیصد نشستوں کے نئے قانون کا ذکر کیا اور کرغزستان نے پاکستان کی یو این سیکیورٹی کونسل انتخابی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے، اور صدر ژاپاروف کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں سرکاری عشائیہ دیا گیا، جس میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے کرغز صدر کو سالگرہ کی پیشگی مبارک بھی دی، جس سے دوستانہ ماحول مزید مستحکم ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.