sui northern 1

حکومت نے گیس کی قیمتوں کا سہ ماہی تعین کرنے پر کام شروع کردیا

حکومت نے گیس کی قیمتوں کا سہ ماہی تعین کرنے پر کام شروع کردیا

0
Social Wallet protection 2

حکومت گیس سیکٹر کا گردشی قرض صفر کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرط پوری کی جا سکے، اور اس سلسلے میں گیس کی قیمتوں کا سہ ماہی تعین کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ اس وقت گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2,887 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
ذرائع کے مطابق اوگرا ایکٹ کی سیکشن 2 میں ترمیم کی جائے گی تاکہ گیس کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر تعین کی جائیں، اور کراس سبسڈی ختم کر کے مستحق صارفین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت صارفین سے گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔

sui northern 2

سہ ماہی بنیادوں پر نقصانات کو صارفین کے بلز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ گھریلو اور پروٹیکٹڈ صارفین کو دیگر سیکٹرز سے تقریباً 150 ارب روپے سے زائد کی کراس سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، جس کے باعث موجودہ گردشی قرض کی صورتحال اب تک برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.