کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پاکستان ریلوے نے لگژری سیلونز کے کرایے بھی کم کر دیے
لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کو حیدرآباد کے قریب پاور وین کی پن ٹوٹنے کے باوجود رفتار کم ہونے کی وجہ سے حادثے سے بچا لیا گیا۔ ٹرین کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے لگژری سیلونز کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسافر اب وزیر ریلوے، آئی جی، سی ای او اور چیئرمین ریلویز کے سیلونز میں سفر کر سکیں۔ کراچی تا راولپنڈی لگژری سیلونز کا کرایہ 5 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 72 ہزار روپے، کراچی تا لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار سے کم کر کے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ لاہور سے راولپنڈی کے لیے کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار سے کم کر کے 44 ہزار روپے کیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کی گئی ہے اور بکنگ چیف کمرشل منیجر ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل دفاتر سے کی جا سکے گی۔