خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

0

پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزرا سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی

نئی کابینہ میں 10 صوبائی وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے وزرا میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد جبکہ شفیع اللہ جان معاونِ خصوصی کے طور پر کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.