sui northern 1

جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان کی درخواست منظور

جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان کی درخواست منظور

0
Social Wallet protection 2

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

sui northern 2

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ تین گواہوں کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت پر ارکان اسمبلی نے احتجاج کی دھمکی
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے گواہوں کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس لیے دوبارہ جیل ٹرائل کے بجائے اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جن گواہوں کے بیانات سنے نہیں گئے، ان پر جرح ممکن نہیں، اس لیے انصاف کے تقاضوں کے مطابق ان گواہوں کو دوبارہ طلب کر کے ان کے بیانات ازسرِ نو ریکارڈ کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 5 نومبر کو فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ آج کیس کی سماعت مقرر تھی، ہم مکمل تیاری کے ساتھ عدالت پہنچے تھے، مگر گواہوں کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے کے 13 گواہوں کے بیانات ان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، لہٰذا تمام 13 گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.