ایک شکر قندی میں چھپے متعدد فوائد سے واقف ہیں؟

ایک شکر قندی میں چھپے متعدد فوائد سے واقف ہیں؟

0

شکر قندی دنیا کے کئی حصوں میں عام دستیاب ہے اور پاکستان میں بھی اسے بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہ فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز اور دیگر ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اسے میٹھے آلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور
124 گرام شکر قندی میں تقریباً 108 کیلوریز، 2 گرام پروٹین، 3 گرام چکنائی، 18.7 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2.5 گرام فائبر، آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

انسولین کی حساسیت میں بہتری
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ شکر قندی ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر بناتی ہے۔ اس میں موجود فائبر بھی بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ 124 گرام شکر قندی میں تقریباً 256 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

کینسر سے تحفظ
شکر قندی بیٹا کیروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے۔ بیٹا کیروٹین خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری
شکر قندی میں موجود فائبر قبض کو روکنے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ فائبر آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
عدالت نےضمنی الیکشن روک دیا، جانئے تفصیلات

بینائی کا تحفظ
بیٹا کیروٹین سے حاصل ہونے والا وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے اور بینائی کو مضبوط رکھتا ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی
شکر قندی میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، آئرن کے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے اور عام نزلہ زکام جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

بلڈ شوگر کو متوازن رکھے
تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ شکر قندی کے روزمرہ استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رہتی ہے، البتہ ذیابیطس کے مریضوں کو اسے اعتدال میں کھانا چاہیے۔

ورم میں کمی
شکر قندی میں موجود کولین نامی جز اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور جسم میں ورم کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید
اس میں موجود فائبر نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

جلد کے لیے مفید
بیٹا کیروٹین جلدی خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے، سورج کی شعاعوں کے اثرات کو کم کرتا ہے، جلد کی لچک بڑھاتا ہے اور جھریاں کم کرتا ہے۔

مجموعی طور پر شکر قندی ایک سستی، مزیدار اور صحت بخش غذا ہے جو جسم کے مختلف نظاموں کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.