افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب
افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب
کوئٹہ:
افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستانی فورسز نے مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے سول آبادی متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
نیپال کے بعد جنریشن زی کے احتجاج نے ایک اور حکومت کا خاتمہ کردیا
جوابی کارروائی میں پاکستانی فورسز نے ویش منڈی اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ فی الحال رک گئی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
کشیدہ صورتحال کے باعث چمن کے تمام تعلیمی ادارے آج بند ہیں جبکہ پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالات قابو میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔