سندھ میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی کیلئے نیا نظام متعارف

سندھ میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی کیلئے نیا نظام متعارف

0

کراچی:
سندھ حکومت نے صوبے کے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور اس کے ذریعے تدریسی مسائل کا بروقت جائزہ لیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم قدم ہے جو سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
غزہ امن سربراہ اجلاس: وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، ٹرمپ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا

ابتدائی طور پر یہ نظام 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں متعارف کرایا جائے گا، جسے بعد میں صوبے کے تمام اسکولوں تک مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیا نظام ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی لانے میں مدد دے گا۔ اس کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ دونوں کی کارکردگی کی نگرانی کی جا سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نظام آف لائن موبائل ایپ کے ذریعے روزانہ اسکولوں سے حاضری اور دیگر ضروری معلومات جمع کرے گا۔ یہ سندھ حکومت کا تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے، جو ابتدائی طور پر 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں شروع کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سندھ کا یہ نظام ساؤتھ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے لیے ایک ماڈل کے طور پر ابھرے گا۔ اس منصوبے کی باضابطہ افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی، جس میں ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.