وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور کا اہم بیان آگیا

0

وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر علی امین گنڈاپور کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں وزارت اعلیٰ پارٹی سربراہ کی امانت ہے، جب مجھے کہا جائے گا  کام چھوڑ دو تو میں اس کی تعمیل کروں گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے اس وقت اڈیالہ میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کردیں گے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ہدایت دی، بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کردی اور انھیں فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، سہیل آفریدی کا تعلق فاٹا سے کے پی میں ضم ہونیوالے ضلع خیبر سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.