امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اور چین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک رشتے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے میجر عدنان اسلم کی شہادت کو بڑی قربانی قرار دیا اور کہا کہ ہماری افواج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ملک کے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی سخت مذمت کی اور کہا کہ فتنے کی مکمل بیخ کنی ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے چین کے حالیہ کامیاب دورے اور امریکا کے ساتھ مائن اینڈ منرل کے حوالے سے معاہدوں کا ذکر کیا۔ پنجاب اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش ظاہر کی اور نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے قطر میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.