وزیر اعظم کا ملک میں کلائیمیٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

0

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کلائمٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں ایک ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اب پانی سندھ کی وادی میں داخل ہو رہا ہے اللہ کرے نقصانات کم ہو، نقصانات کے ازالے کیلیے وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلیے صوبوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور ازالے کیلیے قائم کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، متعلقہ وزرا اور افسران بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالا کرنا صرف وفاق کی ذمہ داری نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.