پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

تروبا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 280 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 60، کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں گڈاکیش موتی نے 31 رنز اسکور کیے، جبکہ رتھرفورڈ 10، شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3، جب کہ صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ حسین طلعت کے ساتھ ان کی سنچری شراکت نے فتح کی بنیاد رکھی۔

کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز اسکور کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.