ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافی ٹیرف بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر عائد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد بھارت کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو روسی تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی اور روس سے قربت کی سزا ضرور دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی امریکا نے بھارت پر اضافی تجارتی پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے اور امریکی صدر نے روسی فیڈریشن کی پالیسیوں کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے اور وہ مسلسل روسی تیل خرید کر یوکرین میں جاری جنگی کوششوں کو بالواسطہ طور پر سہارا دے رہا ہے۔

اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ بھارت کو خبردار کر چکے ہیں کہ روسی تیل کی خریداری کے تسلسل کی صورت میں اس پر عائد ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے بیچ کر منافع بھی کما رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.