پی ٹی آئی اہم رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چوہدری عمر سرفراز چیمہ اور آٹھ ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا شاہ محمود قریشی کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟ جانیے

0

لاہور (آصف اقبال ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چودھری عمر سرفراز چیمہ سمیت 8 ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا ہے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمہ کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی پراسکیوشن کی جانب سے گواہان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا اور مقدمے سے جڑے ثبوت عدالت میں پیش کیے تھے جبکہ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے دلائل دیتے ہوئے مقدمہ کو بے بنیاد قرار دیا تھا گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردی عدالت کے جج نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو رات گئے سنایا گیا عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 8ملزمان ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی عدالت نے دیگر ملزمان خالد قیوم ،ریاض حسین ،علی حسن ،افضال عظیم پاہٹ کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی ،زباس خان ،افتخار احمد ،رانا تنویر ، اعزاز رفیق، حمزہ عظیم پاہٹ سمیت 6. ملزمان کو کو بری کردیا. عدالتی فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.