فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی
سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، متعدد ہلاکتیں – ذرائع

ذرائع کے مطابق 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پہرود میں دہشتگردوں کی مشکوک نقل و حرکت پر آپریشن کیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور بھاری ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے حالیہ دنوں میں بے گناہ اور معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا، اور اب ان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔
