لیاری سانحہ,ہلاکتیں 17 تک پہنچ گئیں، ہیومن باڈی ڈٹیکٹرز کے ذریعے تلاش جاری

0

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17 تک جا پہنچی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے ہیوی مشینری کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔ جدید ہیومن باڈی ڈٹیکٹرز کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو عملہ نہایت احتیاط کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ زندہ فرد کو نقصان نہ پہنچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت کے اطراف موجود متعدد کمزور اور خستہ حال عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی مزید سانحے سے بچا جا سکے۔

متاثرہ خاندانوں کی عارضی رہائش کے لیے کمیونٹی سینٹر میں بندوبست کیا گیا ہے، جب کہ کچھ متاثرین اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.