صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل اب ایکٹ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت یکم جولائی سے مختلف ٹیکس اقدامات نافذ العمل ہوجائیں گے۔

فنانس ایکٹ کے تحت نئے مالی سال کے بجٹ کے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.