مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 19 لڑکیاں جاں بحق

0

مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 19 لڑکیاں جاں بحق
ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں
(نیوز ڈیسک)مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 19 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ میں ایک ہیوی گاڑی نے بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 19 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.