وزیراعظم کا سندھ طاس معاہدے پر مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم

0

وزیراعظم کا سندھ طاس معاہدے پر مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم
ضمنی ایوارڈ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے، شہباز شریف
(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے پر مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے مؤقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کے مؤقف کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے اور حکومت آبی وسائل پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔
انہوں نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.