دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15افراد ڈوب گئے، 2جاں بحق،13کی تلاش جاری
دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15افراد ڈوب گئے، 2جاں بحق،13کی تلاش جاری

سوات(نیوز ڈیسک)سیرو تفریح کیلئے آئے ایک ہی خاندان کے 15افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے،جن میں 2جاں بحق ہو گئے جبکہ 13افراد کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں طغیانی ہیں،سیر کیلئے آئی فیملی کے 15افراد ڈوب گئے،جن میں بچے بڑے اور خواتین شامل ہیں،جاں بحق 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 13افراد کی تلاش جاری ہے۔
