لکی مروت میں مسلح افراد کی رات گئے فائرنگ،1پولیس اہلکار شہید
لکی مروت میں محلہ ریلوے اسٹیشن میں مسلح افراد کی رات گئےفائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
لکی مروت(نیوز ڈیسک) محلہ ریلوے اسٹیشن میں مسلح افراد کی رات گئےفائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے محلہ ریلوے اسٹیشن پرحملہ کیا گیا،مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گھر سے اسلحہ کی نوک پر باہر لا کر شہید کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےقریبی جنگل میں فرار ہوگئے،پولیس ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی،اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔