بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

قوم ہمیشہ پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے، پاک فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (DG ISPR) نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے فراخدلی سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس ملاقات میں NCA کے طلبہ نے DG ISPR سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے سوالات کیے۔

 

DG ISPR نے طلبہ کے سوالات کا مدلل جواب دیا اور مختلف مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس سیشن کے دوران طلبہ نے کہا کہ اس ملاقات نے پاک فوج کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود شبہات کو بڑی حد تک دور کر دیا ہے۔

اساتذہ اور طلبہ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں اس قسم کے سیشنز کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔

پروفیسر شہناز ملہی نے اس موقع پر کہا، "زلزلہ ہو، کرونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، قوم ہمیشہ پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے، اور پاک فوج نے کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پوری قوم، خاص طور پر نوجوان، اگر کسی پر یقین رکھتی ہے تو وہ صرف پاک فوج پر ہے۔”

NCA کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے نہایت خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button