بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین
ایف سی کیمپ پر خودکش حملہ آور کالعدم بی ایل اے کا نام نہاد مسنگ پرسن نکلا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپریل میں بطور مسنگ پرسن درج کرائے مقدمے میں نام نہاد لاپتہ شخص کی شناخت ہو گئی۔
مزید پڑھیں:مستونگ میں آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک
ذرائع نے کہا ہے کہ بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف الیاس لالا کو لاپتہ قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہو گئی، طیب بلوچ عرف الیاس لالا نوشکی کا رہائشی تھا۔