وزیراعظم نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام صدر زرداری کو ارسال کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔ صدرِ…

اسرائیلی بمباری میں رمضان کا آغاز، مسجد اقصی میں نماز ادائیگی ممنوع

تل ابیب (نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے آغاز کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یکم رمضان کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے رفح میں بمباری کی جبکہ فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی سے بھی روک…

غزہ میں امداد حماس خاتمے میں مدد دے گی،اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب (نیوزڈیسک)غزہ کی پٹی کے ساحل کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو امریکہ کی طرف سے قائم کردہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا منصوبہ حماس کی حکمرانی کے خاتمے میں مدد کرے گا۔ غیرملکی…

خیبر پختون خوا،رمضان پیکیج میں نقد رقم ملے گی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختون خوا حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو…

عدت میں نکاح کیس،خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کیلئے وقت مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے کا وقت دے دیا۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت…

لاہور،گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور کے مال روڈ پر گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی، اغواء، کارِ سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے…

آج کل میں کابینہ کا اعلان ہوجائیگا، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ آج کل میں کابینہ کا بھی اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوئی، کابینہ میں شمولیت…

جسٹس نعیم افغان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔…

جو بائیڈن تم آمر ہو،امریکی صدر کی تقریر میں شہری فلسطین کیلئے چیخ اٹھا

اٹلانٹا(نیوزڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی حامی کارکن نے احتجاج کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔ فلسطین کے حامی کارکن نے نعرے لگائے کہ…

سعودی عرب میں گونگا بہرا بچہ پہلی مرتبہ سننے کے قابل، اپنا نام سن کر رو پڑا

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ایک ایک ویڈیو کلپ نے زندگی میں پہلی بار آوازیں سننے پر ایک چھوٹے بچے کے ردعمل کو پیش کیا ہے۔ بچے محمود کا کوکلیئر امپلانٹ آپریشن کیا گیا تو وہ سننے کے قابل ہوگیا۔ اس نے پہلی مرتبہ اپنا نام سنا تو رو دیا۔ اسمعک…

انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان…

جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد میں غزہ مارچ شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں غزہ مارچ شروع ہوگیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ایمبیسی روڈ پر مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ جبکہ کارکنان کے لیے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی دی گئی۔ اسی طرح مرکزی قیادت…