طارق فاطمی معاون خصوصی برائے امور خارجہ مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ بنا دیا گیا۔ طارق فاطمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔ اس سے قبل شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا…

وفاقی حکومت نے 8 رکنی قانونی اصلاحات کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی قانونی اصلاحات کمیٹی بنا دی۔ ترجمان وزارتِ قانون و انصاف نے کہا کہ قانونی اصلاحات کمیٹی کی سربراہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، کمیٹی اراکان میں اسحاق…

محسن نقوی کا بطور وزیرداخلہ تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ وانسدادمنشیات محسن نقوی نے تںخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی…

ملتان میں تین منزلہ عمارت گرنے سے نو افراد جاں بحق

ملتان(نیوزڈیسک)میں تین منزلہ عمارت گرنے سے نو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، عمارت گرنے…

ماڈل گرل ایان علی کی آصف زرداری کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماضی میں منی لانڈرنگ کیس کے باعث تنازعات کا شکار رہنے والی پاکستانی ماڈل ایان علی نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک پیش کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماڈل نے ماضی میں جیو نیوز کے…

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا اپنی تنخواہ نہ لینے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوانِ صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا۔ اعلامیے کے مطابق صدر…

جنوبی پنجاب میں غیر قانونی سگریٹ کا حجم 60 فیصد تک جاپہنچا

ملتان ( نیوزڈیسک) جنوبی پنجاب اس وقت غیر قانونی اور ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ انڈسٹری کی جنت بن چکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں اس وقت غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم خطرناک حد تک 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔جس سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان…

جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والا افغان شہری گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر غلام حضرت کو گرفتار کیا۔…

پائیدار ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحرانوں کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہورہے ہیں۔…

سندھ کی 10 رکنی کابینہ فائنل، آج حلف اٹھائے گی

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن…

آئی جی سندھ کا ایس ایس پی سی ٹی ڈی کیخلاف انکوائری کا حکم

کراچی(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس راجہ رفعت مختار نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایک تاجر نے فدا حسین شاہ پر غیرقانونی گرفتاری اور حراست میں رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ تاجر عباس اللّٰہ…

شزہ فاطمہ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا…