حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کیلئے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کیلئے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

0

حکومتِ پاکستان نے مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار ہے۔

وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی

انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 گھروں کی تعمیر کے پائلٹ منصوبے پر کام کر رہی ہے، جبکہ مہاجرین کی بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے مزید کہا کہ رہائشی منصوبے کے لیے حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری زمین فراہم کی ہے اور حکومت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.