وادی کے کشمیری اپنے جذبے پر بھارتی فوجیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں , عثمان عتیق
وادی کے کشمیری اپنے جذبے پر بھارتی فوجیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں , عثمان عتیق
مسلم کانفرنس کے رہنما عثمان عتیق نے کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جب پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جا رہا تھا، تو یہ بات سامنے آئی کہ آج کل کے بچوں کو ترانہ نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں ایک نسل آج بھی موجود ہے جنہیں پاکستان کا قومی ترانہ یاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا کرکٹ میچ کشمیریوں کے لیے اذیت کا باعث بن جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے چہروں کے تاثرات دیکھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق رحمانی صاحب پاکستان اس امید سے آئے کہ ہم واپس پاکستانی فوج کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سے چھ لاکھ کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہزار حریت پسند کشمیریوں نے آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے کشمیری اپنے جذبے پر بھارتی فوجیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں کشمیریوں کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیر ہمارے عقیدے اور ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔