انوارُالحق درد دل رکھنے والے انسان ہیں، چوہدری اسحاق

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تاریخ ساز اقدامات کو سوشل میڈیا صارفین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بے حد سراہا رہے ہیں ۔

ایک صارف جو ریٹائر جج ہیں چوہدری محمد اسحق نے لکھا کہ درویش منش وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے اعلان مورخہ 27 نومبر 2023 مظفر آباد کی روشنی میں AJK Social protection of vulnerable people ordinance 2024 قانون ساز اسمبلی سے پاس کروا کر آزاد کشمیر کے یتیم بچوں، بیواؤں ، معذوروں ، خواجہ سرا اور 65 سال سے زائد عمر بزرگ ضرورتمند شہریوں کیلئے دس ارب کی خطیر رقم سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا۔

اس تمام تر پر عمل درآمد کرتے ھوئے حکومت نے سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع کی وساطت سے مورخہ 31 اگست 2024 تک حقداران سے کوائف / درخواستیں طلب کی ھیں۔

جو لوگ اپنے آپ کو اس کا مستحق/حقدار سمجھتے ہیں فوری طور اپنے کوائف کسی گزیٹیڈ آفیسر یا بلدیاتی چیئرمین صاحبان سے تصدیق کروا کر دفتر سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع میں اندر میعاد داخل کر کے رجسٹریشن کروایئں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر جناب چودہری انوارالحق کا یہ احسن اقدام نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

راقم کیجانب سے اس اھم قومی نوعیت کے مسئلے پر مسلسل کاوش کو پذیرائی بخشنے پر راقم ذاتی حیثیت سے وزیراعظم آزاد کشمیر جناب چودہری انوارالحق کا شکر گزار ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا یہ اقدام انتہائی اہم ہے انہوں نے معاشرے کے نادار طبقے کیلیے جو اقدام کیا تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

ایک اور صارف نے لکھا وزیراعظم خود بھی سادگی پسند ہیں انہوں نے اعلی حکام کی عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیاں ختم کر کے انتہائی احسن اقدام کیا ہے ۔وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق درد دل رکھنے والے انسان ہیں آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.