ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کی تعریف

0

تہران(نیوزڈیسک) ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی پانیوں میں حادثے کا شکار8ایرانی ماہی گیروں کو بچانے پر دوست اور برادر ملک پاکستان کی بحری فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ، کسی سرحد کا پابند نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کی تعریف کی اورکہاکہ ایران پاکستان مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان کے مطابق کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد پر پاکستان نیوی کی کارروائی کو سراہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران اور پاکستان ریسکیو اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹرکیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.