PM Apna Ghar Program

وزیرِ اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال علی شاہ کا پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی اور شین ژو 24 مشن کے لیے تہنیتی پیغام

0

صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال علی شاہ نے پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کی چین کے خلائی مشن شین ژو 24 (Shenzhou 24) کے ذریعے خلا میں تاریخی روانگی پر پوری قوم، سپارکو کے سائنسدانوں، محمد ذیشان علی اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت: اپنے تہنیتی پیغام میں سید جلال علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم زمینی حدود سے نکل کر خلا کی وسعتوں اور تیانگونگ خلائی اسٹیشن تک پہنچنا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی، باپ کی غیر موجودگی، تصاویر وائرل
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سائنسی ماہر محمد ذیشان علی کی تحقیقی کاوشیں پاکستان میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے نئے دروازے کھولیں گی اور نوجوان نسل کو جدید علوم کے حصول کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی نے اس کامیابی کو پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت اور ترقی کے ہر میدان میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ خلائی تحقیق کے شعبے میں چین کا تعاون دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد اور سائنسی اشتراکِ عمل کی ایک نئی اور روشن مثال ہے۔

آخر میں سید جلال علی شاہ نے شین ژو 24 مشن میں شامل تمام خلابازوں کی سلامتی، مشن کی مکمل کامیابی اور پاکستان کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.