Gas Leakage Web ad 1

امریکا: عیدالاضحیٰ تقریب منسوخ کرنے پر گورنر ٹیکساس کیخلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر

0

امریکی ریاست ٹیکساس میں عیدالاضحیٰ کی تقریب منسوخ کرانے کے معاملے پر گورنر گریگ ایبٹ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیر) اور اس کی ٹیکساس شاخ نے گورنر گریگ ایبٹ اور گرینڈ پریری شہر کی انتظامیہ کو مقدمے میں فریق بنایا ہے۔
بجلی صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تقریب منسوخ کرانے کے لیے حکومتی دباؤ ڈالنا مذہبی آزادی اور امریکی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تقریب کی منتظم ڈاکٹر امینہ نائٹ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مذہبی آزادی کے آئینی حق کو متاثر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے گرینڈ پریری انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر شہر کے زیرانتظام ایپک واٹرز واٹر پارک میں عیدالاضحیٰ کی تقریب منسوخ نہ کی گئی تو 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی سرکاری گرانٹس روک دی جائیں گی۔ اس دھمکی کے بعد شہر کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی تقریب منسوخ کر دی تھی۔

دوسری جانب ٹیکساس میں مسلم تنظیموں کے حوالے سے گورنر گریگ ایبٹ کے اقدامات بھی قانونی اور سیاسی بحث کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ نومبر 2025 میں گریگ ایبٹ نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ادھر نومنتخب گورنر جینا ہینوہوزا نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے خلاف جاری اعلامیہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے بھی تنظیم کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ جینا ہینوہوزا 19 جنوری 2027 کو ٹیکساس کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.