Gas Leakage Web ad 1

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

0

امریکا کی وفاقی عدالت نے امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ، یعنی تقریباً ساڑھے 27 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 سالہ آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا، تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔
ریڈ کارڈ نے میچ کا نقشہ بدل دیا، شاندار کھیل کے باوجود پاکستان کو سیف فائنل میں شکست
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے آصف مرچنٹ کو امریکا بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آصف مرچنٹ پر ایک امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہیں 15 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کیس کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے مقدمے میں آصف مرچنٹ نے عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکی ہٹ مین کو ادائیگی کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے۔

آصف مرچنٹ کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں آصف مرچنٹ کا اب تک کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی پاکستان میں ان کے کسی جرم میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان سے آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.